لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ فضل الرحمٰن کو جدید دور کا کرپٹ جادوگر قرار دیدیا ہے۔
جہلم میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی ڈی ایم کے شور شرابے کی اصل وجہ ان کے کرپشن کے پہاڑ ہیں، مفادات سے جڑے بیانیے کا مقصد اپنے مفادات کا تحفظ ہے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ نے چندے کا پیسا جمع کیا اور پھر فرنٹ مین کے ذریعے جائیدادیں بنائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہاکہ فضل الرحمٰن جدید دور کےکرپٹ جادوگر ہیں، مولانا ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔اُن کا کہنا تھاکہ اپوزیشن عوام کوگمراہ کررہی ہے، اب پنجاب کے فنڈز صرف لاہور پر خرچ نہیں ہورہے، کورونا کے باوجود معیشت میں بہتری آرہی ہے، عوام کو گمراہ کرنے والے سیاستدانوں کو تبدیلی نظرنہیں آرہی۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ملکی ترقی میں نوجوان کو حصہ دار بنانا چاہتے ہیں، نوجوان ہمارا اصل اثاثہ ہیں،ی ونیورسٹی کے قیام سے ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اپنے ہی لوگ جیلوں میں گئے ہوں، وزیراعظم نے اپوزیشن کے بیانیےکو کڑے ہاتھوں لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت پنجاب قیمتوں کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں ہے، منافع خور جان بوجھ کے مسائل پیدا کررہے ہیں۔