لندن:تنخواہوں میں اضافے اور دیگرمطالبات کی منظوری کے لیے ریل یونین کی 4روزہ ہڑتال شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے عوام کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے، ہڑتال9مئی تک جاری رہے گی،یونین ایسلف کے ارکان کااوورٹائم کرنے سے گریز کررہے ہیں ،جس کے باعث کئی ٹرینیں تاخیرکا شکار جب کہ متعددمنسوخ کی گئیں۔
ریل یونین نے وزرا کو مذاکرات میں بڑی رکاوٹ قراردیدیا جب کہ حکومت کاموقف ہے کہ ٹرین یونین کے مطالبات بلاجواز ہیں۔ نمائندہ جنگ کے مطابق ریل یونین نے حکومت کے ساتھ عوام کو بھی ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ریل سے سفر کرنے والے مسافروں کوپیر سے ہڑتالوں کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
ٹرین ڈرائیوروں کی یونین ایسلف کے ارکان نے گزشتہ روز سے اپنے مطالبات کے حق میں4روزہ ہڑتال شروع کی ہے ، ریل یونین کے ممبران 6 مئی سے 9 مئی تک ہرتال کریں گے اورٹائم نہیں کریں گے، اس حوالے سے پہلے ہی خبردار کردیا گیا تھا کہ ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کے ساتھ منسوخ بھی ہوں گی، اور دیگر تین دنوں میں کیپیٹل لندن سمیت ملک بھر میں ٹرینوں کی امد و رفت بری طرح متاثر ہوگی۔
ریل یونین نے وزرا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ ٹرین یونین کے مطالبات بلا جواز ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہڑتال سے عوام کی مشکلات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریل انڈسٹری کو بھی کروڑوں پونڈ کا نقصان ہوگا ۔
ریل کمپنیوں نے صارفین سے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹکٹ لینے والے مسافر ہڑتال کے دنوں کی رقم کلیم کرسکیں گے،،کام کے حالات اور تنخواہ میں اضافے کیلئے ہونے والی ہڑتالوں کے سبب مسافروں کو سفر سے پہلے ریل شیڈول چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.