لندن:انگلینڈ کی لوکل کونسلوں نے رہائش کی کمی سے نمٹنے کے لیے خالی گھروں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کونسل نے کہا کہ وہ ان گھروں کے مالکان سے رابطہ کرے گی جو کچھ عرصے سے خالی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مالکان کو 100فیصداضافی کونسل ٹیکس سے لے کر 300فیصد تک اضافی ادائیگی کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
پانچ سال سے زائد عرصے سے خالی پڑی جائیدادوں کو کونسل ٹیکس میں 200فیصد اضافی کا سامنا جب کہ ایک دہائی یا اس سے زیادہ عرصے سے خالی پڑی جائیدادوں کو مزید 300فیصد ادا کرنا پڑے گا ۔کونسل کا کہنا ہے کہ کہ انگلینڈ میں گھروں کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ بے گھر لوگوں کو چھت مہیا کی جائے۔
کونسل نے کہا ہے کہ جو گھر طویل مدت تک خالی رہتے ہیں وہ خرابی کا شکار ہو سکتے ہیں اور کمیونٹیز کے لیے نقصان دہ ہیں۔کونسل کے ترجمان نے مزید کہا کہ خالی گھروں کی تعداد کو کم کرنے سے نہ صرف مانگ پوری ہو گی بلکہ وہ علاقہ ترقی کرے گا اور جرائم اور توڑ پھوڑ میں کمی آئے گی اور مقامی سطع پر تجارت میں اضافہ ہوگا۔
کونسل نے کہا کہ وہ تمام املاک کے زیادہ سے زیادہ استعمال، بے گھر ہونے اور عارضی رہائش کی ضرورت کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ رہائش کے بحران سے نمٹنے اور سستی رہائش بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کا اعلان اس سال کے آخر میں کیا جائے گا۔
کونسل نے مزید کہا کہ وہ تمام املاک کے زیادہ سے زیادہ استعمال، بے گھر ہونے اور عارضی رہائش کی ضرورت کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہوم لیسنس چیریٹی کرائسز نے کہا کہ اس کا خیال ہے کہ اگر خالی جائیدادوں کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے ٹھوس کارروائی کی گئی تو اگلے چار سالوں میں پورے ملک میں40ہزارحقیقی طور پر سستے گھر فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
Comments are closed.