لندن :پاکستان کے وزیرداخلہ محسن نقوی سے لندن کے مئیر صادق خان نےملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں کرکٹ کے حوالے سے خاص طور پر گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مئیر لندن صادق خان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
Comments are closed.