ناٹنگھم،25مئی کو ناٹنگھم شائر کے علاقے نیوارک میں ایک نوعمر دوشیزہ پر جنسی حملے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تفتیش کے دوران مشتبہ طور پر ایک 12سالہ لڑکے سمیت چار مزید لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوٹنگھم شائر پولیس کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس کے مطابق 25مئی کو شام 5.30بجے سے شام 7 بجے کے درمیان یارک ڈرائیو، نوٹنگھم شائر میں کھیل کے میدان میں ایک نوعمر دوشیزہ پر حملہ کیا گیا تھا۔
پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایک 12سالہ 13سالہ اور ایک 14سال کی عمر کے تین لڑکوں کو عصمت دری کے شبہ میں گرفتار کیا ۔ جن میں ان سب کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ چار دیگر نوعمر لڑکوں، جن کی عمریں 15سال اور دو 16سال کی ہیں، کو اس ہفتے کے شروع میں عصمت دری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور چاروں اب مشروط ضمانت پر ہیں۔
ناٹنگھم شائر پولیس کے ڈی آئی ایمی ریویل نے کہا ہے کہ ہم نے اس معاملے میں مزید چار گرفتاریاں کی ہیں اور پولیس تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ خصوصی طور پر تربیت یافتہ پولیس افسران کے ساتھ لڑکی اور اس کے خاندان کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور جو کچھ ہوا ہے اس کو درست ثابت کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر مقامی کمیونٹی سے اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ جس کسی کے پاس اس سلسلے میں کوئی معلومات ہو وہ براہ کرم پولیس سے رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ہماری مدد کے لیے ہمارے پاس بہت سے لوگ آگے آئے ہیں، لہٰذا آپ کی مدد کا بہت شکریہ۔ نیوارک کے ضلعی کمانڈر انسپکٹر شارلٹ ایلم نے مزید کہا ہے کہ میں ان خدشات کو سمجھتا ہوں جو اس واقعہ سے نیوارک کی کمیونٹی کے لیے پیدا ہوئے ہیں لیکن میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرنے والے پولیس کی خفیہ رساں اداروں کی ٹیم چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے اور پولیس اس بات کا مکمل جائزہ لے گی کہ آیا یہ واقعہ دراصل ہوا کیسے ہے۔
علاقے میں پولیس کی اضافی گشت بڑھا دی گئی جو جاری رہے گی۔ اگر کسی ک تشویش پائی جا رہی ہو تو براہ کرم پولیس سے رابطہ کریں۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ براہ کرم قیاس آرائیوں سے گریز کریں جب تک پولیس اپنی تفتیش مکمل نہیں کر لیتی اور اس بات کو یقینی بنایا جاے گا کہ تحقیقات آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔
Comments are closed.