لندن :تعطیلات منانے کیلئے فلوریڈا جانے والی ویلز سے تعلق رکھنے والی ایک 13سالہ لڑکی Anna Beaumontاورلانڈو کے ڈسکوری کووو کے سوئمنگ پول میں ہلاک ہوگئی،اورنچ کاؤنٹی کے شیرف کے دفترسے بتایاگیاہے کہ لڑکی کو منگل کے دن بیہوشی کے عالم میں ہسپتال پہنچایاگیا تھالیکن اگلے دن ہی اس کا انتقال ہوگیا ،ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ہم افسوس کے ساتھ بتارہے ہیں کہ 29مئی کو ایک ایک 13سالہ لڑکی Anna Beaumontہسپتال میں مردہ قرار دیاگیا۔
اب میڈیکل ایگزامنر کے دفتر سے اس کی ہلاکت کے اسباب کے بارے میں بتایا جائے گا۔ متوفی Beaumont کے اسکول کی ہیڈ ٹیچر اندریو ولیمز نے اس کی موت کی اطلاع پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اسکول کی کمیونٹی کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہماری سب کی دعائیں متوفی کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں ہماری دعا ہے کہ وہ پورے حوصلے کے ساتھ یہ ناقابل تلافی غم برداشت کرسکیں۔اینا ہمارے اسکول کی ایک ذہین بچی تھی او ر اس کی کمی تمام طلبہ اورعملے کے ارکان محسوس کریں گے ۔
اس میں رجمدلی کے جذبے سے بہت سے لوگ متاثر ہوتے تھے،فارن آفس کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ ہم ایک بچی کی امریکہ میں ہلاکت پر لڑکے کی فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس مشکل وقت میں انھیں قونصلر کی سپورٹ فراہم کررہے ہیں۔ترجمان نے بتایا ہے کہ Discovery Cove ایک اچھا ریزورٹ ہے ،ریزورٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ 28مئی کو واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ہمارا ایمرجنسی کا عملہ موقع پر پہنچا اس نے متوفی کی دیکھ بھال کی اور اسے قریبی ہسپتال پہنچایا ،اپنے مہمانوں کی پرائیویسی کے پیش نظرہم ان کی صحت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دے سکتے ہماری دعائیں متوفی کی فیملی کے ساتھ ہیں۔
Comments are closed.