ممتاز کشمیری رہنما اور قانون دان بیرسٹر عبدالمجید ترمبو برطانیہ کے عام انتخابات میں جیت کیلئے پرعزم

77

لندن (شیراز خان) ممتاز کشمیری رہنما اور قانون دان بیرسٹر عبدالمجید ترمبو برطانوی پارلیمنٹ کے لئے آینده ماہ 4 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے فیلتھم سے الیکشن لڑ رہے ہیں، بیرسٹر مجید ترمبو کو فیلتھم اور ہیزٹن سے مقامی کمیونٹی کی بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہے۔ ان کے حلقے میں مختلف کمیونٹیز کے ساتھ میٹنگز اور رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ان انتخابات میں دونوں بڑی پارٹیوں ٹوری اور لیبر کی فلسطین اور اسرائیل تنازعے پر سخت تحفظات پائے جاتے ہیں اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ طور پر جس طرح ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کا قتل عام کیا گیا اس پر دونوں بڑی پارٹیوں نے سیز فائر بندی کے لئے اسرائیل سے مطالبہ نہیں کیا بلکہ غزہ کے مسلمانوں پر بمباری کو سلیف ڈیفنس کہہ کر اس کی حمایت کی جس کی وجہ سے نہ صرف مسلمان بلکہ تمام کمیونٹیز میں غم و غصہ اور ناراضگی پائی جاتی ہے۔

اسی لئے جہاں جارج گیلووے کی ورکرز پارٹی اور دوسری پارٹیوں نے بڑے پیمانے پر امیداوار کھڑے کیے ہیں ،وہاں آزاد امیدواروں کی بھی بڑی تعداد الیکشن لڑ رہی ہے ،مجید ترمبو کی طرح سابق لیبرپارٹی کے لیڈر جرمی کوربن بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

بیرسٹر مجید ترمبو ہنسلو فیلتھم میں ہی ایک لاء فرم چلاتے ہیں اور سیاسی،سماجی اور مذہبی طور پر مقامی اور ملکی سطح پر ہمیشہ متحرک اور فعال کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں کشمیر اور فلسطین کے ایشوز پر ممبران عوام کی آواز بلند نہیں کررہے ہیں اسی طرح محکمہ ہیلتھ کا بُرا حال ہے ،امیگریشن کی پالیسوں میں ریفارمز کی ضرورت ہے ۔

جب کہ نسلی تعصب اور اسلام و فوبیا پر آئے دن کرائمز ہوتے ہیں ،غربت مہنگائی اور شرح سود بڑھ رہی ہے جبکہ ان کے حلقے میں ہیتھرو ائرپورٹ کے قریب ہونے کی وجہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے پر کام اور سخت محنت کی ضرورت ہے جو کہ دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ ہے۔

Comments are closed.