لندن: مغربی لندن میں حماس کی حمایت کے شبے میں ایک 43 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں مقیم گروپ کی حمایت پر برطانیہ میں پابندی ہے کیونکہ یہ ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ عوام کے ایک رکن نے مبینہ طور پر دہشت گرد گروپ کی حمایت کرنے والی آن لائن پوسٹس کی اطلاع دی۔ پوسٹس کو انسداد دہشت گردی کے ماہر افسروں کو اس تشخیص کے لئے بھیجا گیا تھا،جس کی وجہ سے بدھ کو اس شخص کو دہشت گرد تنظیم کی حمایت ظاہر کرنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تفتیش کے ایک حصے کے طور پر مغربی لندن میں ایک پتے کی تلاش کی گئی، اس شخص کو پولیس کی حراست سے رہا کر دیا گیا ہے اور ستمبر تک اسے ضمانت دے دی گئی ہے۔ میٹ کی کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ کے سربراہ کمانڈر ڈومینک مرفی نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل میں ہونے والے خوفناک حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے تنازعات کے بعد سے عوام کی طرف سے ہمیں بھیجے جانے والے انتہا پسند اور دہشت گرد مواد کی مقدار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ہر ایک ریفرل کا اندازہ ماہر افسران کے ذریعے کیا جاتا ہے اور جو کچھ بھی یہاں برطانیہ میں دہشت گردی کا ممکنہ جرم سمجھا جاتا ہے، اسے مزید تفتیش کیلئے منتقل کر دیا جاتا ہے۔ اس تفتیش سے اگر ہمیں کسی جرم کے ارتکاب کا ثبوت ملتا ہے تو ہم ذمہ دار شخص کی شناخت کر کےاس کی گرفتاری اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کریں گے۔
Comments are closed.