ملک بھر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف عزم استحکام آپریشن کی منظوری

65

اسلام آباد: وزیراعظم نے اپنی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں وفاقی کابینہ کے اہم وزرا بشمول نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، وزیر قانون اور وزیر اطلاعات نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، سروسز چیفس، صوبوں کے چیف سیکرٹریز کے علاوہ دیگر سینئر سویلین، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اتفاق کیا، جس کے بعد وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف ’عزم استحکام‘ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں فورم نے انسداد دہشت گردی کی جاری مہم اور داخلی سلامتی صورت حال کا ایک جامع جائزہ لی جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے ملٹی ڈومین اصولوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا۔ اجلاس میں خاص طور پر کچھ اقدامات میں عمل درآمد نہ ہونے کی خامیوں کی نشاندہی کرنے پر زور دیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خامیوں کو اولین ترجیح میں دور کیا جا سکے۔

اجلاس نے مکمل قومی اتفاق رائے اور نظام کے وسیع ہم آہنگی پر قائم ہونے والی انسداد دہشت گردی کی ایک جامع اور نئی جاندار حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے قومی عزم کی علامت، صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے آپریشن ’’عزم-استحکام‘‘ کے آغاز کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی قومی مہم کو دوبارہ متحرک کرنے کی منظوری دی۔

Comments are closed.