برٹش پاکستانی فیملی کیساتھ فراڈ کے ملزمان کو 96 سال قید، 5.8ملین روپے جرمانہ

64

لندن:اینٹی کرپشن راولپنڈی عدالت کے ڈسٹرکٹ اور سیشن جج نے برطانیہ کی معروف پاکستانی فیملی کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے الزام میں 4افراد کو، جن میں 2ریونیو افسر بھی شامل ہیں، دھوکہ دہی، ہیرا پھیری اور ملکیت کے جعلی کاغذات تیار کرنے کے الزامات میں 96سال قیدبامشقت، 5.8 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے خصوصی جج علی نواز نے ملزم اورنگ زیب پٹواری، ملک محمد صفدر، محمد الماس عباسی، حق نواز عباسی اور راجہ شاہد احمد کو برٹش پاکستانی تاجر نثار احمد افضل کی زمینوں پر جعل سازی کے ذریعے زمینوں پر قبضہ کرنے کاغذات میں جعل سازی کرنے کے الزام میں سزا سنائی، ملزمان کو جو پہلے ضمانت پر رہا تھے، سزا سنائے جانے کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ بھیج دیا گیا۔

فراڈ کا یہ مقدمہ نومبر2021 میں راولپنڈی میں برمنگھم میں ایجباسٹن کے حمزہ افضل اور ان کے والد نثار افضل نے اورنگ زیب پٹواری اور ملک محمد صفدر کی جانب سے مجرمانہ طور پر زمینوں کے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرکے زمین3 بااثر افراد الماس عباسی ولد محمد اسلم، حق نواز عباسی ولد خداداد خان اور راجہ شاہد ولد راجہ بشیر پر اپنی زمینوں پر فراڈ کے ذریعے قبضہ کرنے کے الزام میں ضلع راولپنڈی کی راجر تحصیل میں درج کرایا تھا۔

Comments are closed.