ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مودی سے ملاقات کے بعد اپنی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 2 روزہ روس کے دورے کے نتائج سامنے آگئے۔ روسی فوج سے تمام بھارتیوں کو نکال دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ روس یوکرین جنگ میں اب تک 2 بھارتی شہری روس کی جانب سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں اور درجنوں اب بھی جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ 24 بھارتی شہریوں کو دھوکا دہی کے ذریعے روسی فوج میں بھرتی کیا گیا اور محاذ پر بھیجا گیا۔
اس ملاقات میں روسی فوج سے بھارتیوں کو فارغ کرکے ان کی ملک واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Comments are closed.