بکنگھم پیلس کے پیچھے والا کمرہ اگلے ہفتے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

60

لندن:بکنگھم پیلس کے پیچھے واقع کمرہ اگلے ہفتے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، جس سے لوگوں کو جارج ششم کی اورنٹل آرٹ اور فرنیچر سے ان کے لگائو کی ایک جھلک نظر آئے گی۔ شاہ نے شاہی رہائش گاہ کے مشرقی بازو میں پہلی مرتبہ لوگوں کو جانے کی اجازت دلوائی ہے اور اپریل میں اس کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان ہوتے ہی چند گھنٹوں میں 6,000ٹکٹ فروخت ہوگئے۔

شاہ کے فن پاروں کی سرویئر کیرولن de Guitaut کا کہنا ہے کہ بکنگھم پیلس میں بالکونی بنانے کا آئیڈیا شہزادہ البرٹ کا تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اس کے ذریعے شاہی فیملی عوام سے جڑی رہے گی اور یہی جس کی وجہ سے ہر اہم موقع پر اسے مسلسل استعمال کیا جا رہا ہے، اس کا استعمال 1851 میں ملکہ وکٹوریہ کے دور میں شروع کیا گیا تھا، ملکہ وکٹوریہ نے اسی بالکونی میں کھڑے ہو کر ہاتھ ہلاکر کریمیا کی جنگ کیلئے فوجیوں کو رخصت کیا تھا اور ان کی جنگ کی واپسی پر ان کا خیرمقدم کیا تھا۔

ملکہ کی فیملی میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے 1847-49کے دوران محل کا مشرقی حصہ تعمیر کیا گیا تھا، اس وقت تعمیراتی کام اور لوازمات کے اخراجات کیلئے برائٹن میں جارج چہارم کا اوپولنٹ اورینٹل اسٹائل کا سمندر کے کنارے واقع شاہی پویلین فروخت کردیا گیا تھا۔ وہاں سے کچھ نفیس سیرامکس اور فرنیچر مشرقی بازو میں منتقل کردیا گیا تھا اور اس کے پرنسپل روم کو چینی طریقے سے سجایا گیا تھا۔ برائٹن سے یہ سامان توپخانے کی گاڑیوں میں 143شپمنٹس کے ذریعے منتقل کیا گیا جبکہ اس میں کچھ چیزیں بطور قرض پویلین کو واپس کردی گئی تھیں، جن میں 42آتش گاہیں شامل تھیں۔

یہ اشیاء جن میں میزیں، کرسیاں، دیوار گھڑیاں اور دیگر بعض اشیاء کو بکنگھم پیلس میں پہنچا دیا گیا تھا۔ مرکزی کمرے میں جو اشیاء رکھی گئی ہیں، ان میں کنول کے پھول کی شکل کا شیشے کا ایک فانوس اور 18ویں صدی کی 2ریشمی چینی وال ہینگنگ شامل ہیں، جو چین کے بادشاہ Guangxu نے1897 میں ملکہ وکٹوریہ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر بطور تحفہ پیش کی تھیں۔

عوام کو بالکونی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، وہ نیچے سے ہی اس کا نظارہ کرسکیں گے۔ اسٹینڈرڈ ٹکٹ لینے والے وزیٹرس شاہی فیملی کی جانب سے سرکاری ضیافتوں کیلئے استعمال کئے جانے والے 19کمروں کو گھوم پھر کر دیکھ سکیں گے، وہ آرٹسٹ جوناتھن Yeo کی بنائی ہوئی شاہ کی پورٹریٹ بھی دیکھ سکیں گے۔

Comments are closed.