لندن ، M62پر وارنگٹن کے نزدیگ ملازمت پر جاتے ہوئےRyanair کا پائلٹ اور ایک سینئر فرسٹ افسر حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ28سالہ میٹ Greenhalghاور24سالہ فرنانڈس ایک ٹیکسی میں جا رہے تھے کہ2ٹرکس کے درمیان آکر کچلے گئے۔
اس حادثے میں Ryanair کا پائلٹ اور ایک سینئر فرسٹ افسر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ٹیکسی ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس نے ایک 61 سالہ شخص کو خطرناک ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثے کا سبب بننے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
چیشائر پولیس نے اس حادثے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات رکھنے والے لوگوں سے فوٹیج یا اطلاعات کے حوالے سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed.