لندن :جولائی کا مہینہ شروع ہو جانے کے باوجود برطانیہ میں گرمی کا نام و نشان نظر نہیں آرہا تھا لیکن بالآخر اب گرمی کی لہر آنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کو انگلینڈ میں درجہ حرارت 30سنٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کے ساتھ ہیلتھ الرٹ بھی جاری کیا ہے جس کا اطلاق جمعرات کی شام پانچ بجے سے لندن، ایسٹ مڈلینڈز ، سائوتھ ایسٹ اینڈ ایسٹرن انگلینڈ پر ہوگیا۔
ملک کے دیگر حصوں میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ اختتام ہفتہ پر مغرب کی طرف سے آنے والے بارش کے سلسلے کے سبب ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہوگا اور اتوار کو درجہ حرارت بھی گر جائے گا۔
یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی نے جن علاقوں کیلئے ہیلو وارننگ جاری کی ہے ان میں ایسٹ مڈلینڈز ، لندن اور ایسٹ اور سائوتھ ایسٹ کےعلاقے شامل ہیں۔
Comments are closed.