لندن:برطانیہ میں ڈانس ورکشاپ کے دوران چاقو کے وار سے 2 بچے ہلاک جبکہ نوعمر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا کے مطابق شہر لیورپول کے قریب سمندر کے کنارے واقع ساؤتھ پورٹ میں تقریباً 6 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ٹیلر سوئفٹ کی تھیم پر مبنی ڈانس اور یوگا ایونٹ منعقد کیا گیا تھا۔
میڈیا کے مطابق مرسی سائیڈ کاؤنٹی میں بچوں کی ڈانس ورکشاپ میں چاقو سے حملے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک، 9 زخمی اور 6 کی حالت تشویشناک ہے۔برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ہارٹ اسٹریٹ پر پیش آیا ہے، قتل اور اقدام قتل کے شبے میں17 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی فی الحال واقعے کو دہشتگردی سمجھا جا رہا ہے۔دوسری جانب چشم دید گواہ کا کہنا ہے کہ اُس نے خون آلود بچوں کو کمیونٹی سینٹر سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا ہے۔
Comments are closed.