لندن میں عملہ بھرتی کرنے کیلئے آجروں کی کوششیں پورے ملک کیلئے مثال

55

لندن:ریکروٹمنٹ اینڈ امپلائمنٹ کنفیڈریشن کا کہنا ہے کہ لندن میں عملہ بھرتی کرنے کیلئے آجروں کی کوششیں پورے ملک کیلئے مثال ہوں گی اور لندن میں مستقل عملے کی تعداد میں اضافہ برطانوی معیشت کیلئے ایک مثبت علامت ہے۔

کنفیڈریشن کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو کیٹ شواسمتھ نے کہا ہے کہ لندن میں آجروں کی جانب سے لوگوں کو ملازم رکھنے کی خواہش بہت ہی خوش آئند ہے کیونکہ دارالحکومت پورے برطانیہ کی معیشت کی شہہ رگ ہے اور یہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے ایک اہم اشارہ ہوگا۔

حالیہ مہینوں کے دو،ران لیبر مارکیٹ میں بدلائو آیا ہے اور ہمیں اسے برطانیہ میں کاروبار کی ترقی کیلئے مثبت انداز میں وسعت دینے کی ضرورت ہے یہ نئے گریجویٹس اور اسکولوں سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوانوں اور دوبارہ لیبر فورس میں شامل ہو کر ملازمت کرنے کے خواہاں لوگوں کیلئے جو پہلی ملازمت کی تلاش میں ہے، روشنی کی ایک کرن ہے۔

نئی حکومت کو یہ موقع لیبر مارکیٹ میں ایسی اصلاحات کیلئے استعمال کرنا چاہئے، جس سے آجروں کے لئے مشکلات کھڑی ہونے کے بجائے انھیں مدد مل سکے۔ کنفیڈریشن نے حکومت کو دعوت دی ہے کہ ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ مجوزہ صنعتی حکمت عملی کیلئے امپلائمنٹ کے حقوق کے نئے قانون کی تیاری میں ہمارے ساتھ مل کر کام کرے تاکہ یہ قانون جلد نافذ کیا جاسکے۔

Comments are closed.