برطانیہ، مظاہرین سے نمٹنے کیلئے جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی

63

لندن:برطانوی حکومت نے پناہ گزینوں کے خلاف پُرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد سے نمٹنے کے لیے جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش بڑھا دی ۔

خبررساں اداروں کے مطابق ہفتہ بھر سے جاری پناہ گزین مخالف پُرتشدد مظاہروں نے کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیلایا اور اس دوران متعدد ملکوں نے اپنے شہریوں کو برطانیہ کے سفر کےخطرے سے خبردار کیا ہے۔

محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کو قید رکھنے کے لیے 600 مقامات کو جیلوں کے طور پر مختص کر لیا گیا ہے۔

Comments are closed.