کارکنوں، بیرون ملک مقیم طلباء اور خاندان میں شمولیت کیلئے ویزوں میں 14 فیصد کمی

42

لندن :غیر ملکی کارکنوں، بیرون ملک مقیم طلباء اور برطانیہ میں خاندان میں شامل ہونے والے افراد کو جاری کئے گئے ویزوں کی تعداد میں14فیصد کمی آئی ہے۔ حکومت کی سیٹلمنٹ اسکیموں میں سے کسی ایک کے ذریعے ملک آنے والے لوگوں کو جون2024کے دوران کل 1.23 ملین ویزے (1234817) جاری کئے گئے۔ یہ پچھلے 12 ماہ کی مدت کے مقابلے 1435372 سے کم ہیں۔ تقریباً 546774 ورک ویزے دیئے گئے۔

اس کے علاوہ 28419 یوکرین ویزا اسکیموں کے تحت جاری کئے گئے۔ 22306برطانوی نیشنل (اوورسیز) ہانگ کانگ (37160) اسٹیٹس ہولڈرز کو دیئے گئے، 14363 ای یو سیٹلمنٹ اسکیم کے تحت (2889 سے کم) اور 4049 دیگر سیٹلمنٹ اسکیموں کے تحت تھے۔ شیڈو ہوم سیکرٹری جیمز کلیورلی، جو کنزرویٹو پارٹی کے رہنما بننے کی دوڑ میں ہیں، نے دعویٰ کیا کہ یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب وہ عہدہ پر تھے، تو درست فیصلےکئے گئے۔ جب میں نے کہا کہ میں مائیگریشن کو کم کرنے جا رہا ہوں تو میرا مطلب یہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہوم سیکرٹری کے طور پر جو اقدامات کئے، وہ کام کر رہے ہیں۔ میں نے ویزوں میں اصلاحات کیں اور نیٹ مائیگریشن کو کاٹ دیا۔ یہی میراث ہے، جو میں نے لیبر کے لئے چھوڑی تھی۔ برطانیہ میں قانونی طور پر آنے والے لوگوں کی ریکارڈ تعداد کو کم کرنے کے دباؤ کے درمیان سال کے آغاز سے بتدریج جو پابندیاں متعارف کرائی گئی ہیں، ان میں خاندان کے زیر کفالت افراد کو لانے والے بیرون ملک نگہداشت کرنے والے کارکنوں پر پابندی اور ہنر مند کارکنوں کے لئے تنخواہ کی حد میں زبردست اضافہ 38700 پونڈز شامل ہے۔

پچھلی حکومت کا مقصد ان اقدامات کے ساتھ برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد میں سالانہ 300000 تک کمی لانا تھا۔ دیگر اصلاحات کا مطلب یہ تھا کہ بیرون ملک مقیم طلباء کو اپنے خاندان کو اپنے ساتھ برطانیہ لانے سے روک دیا گیا اور قومی اوسط سے کم آمدنی والے برطانویوں کے لئے غیر ملکی شریک حیات کو لانا مشکل بنا دیا۔ ہوم آفس نے پہلے کہا تھا کہ اگلے تعلیمی سال کے لئے طلباء کی درخواستوں میں چوٹی کا انتظار کرنا ضروری ہوگا، جو کہ عام طور پر جولائی سے ستمبر کے درمیان آتا ہے، اس سے پہلے کہ یہ حالیہ پالیسی تبدیلیوں کے مکمل اثر کو دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔

Comments are closed.