لندن:انگلش چینل میں کشتی الٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے کشتی پر کم از کم 100 غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے۔
فرانس میڈیا کے مطابق کشتی الٹنے کے فورا ًبعد بڑا ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ، فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈریمنن کے مطابق 12 افراد ہلاک ہوئے 2 لاپتہ ہیں اور کئی زخمی ہیں، کشتی پر سوار افراد کی درست تعداد کا ابھی علم نہیں۔
فرانسیسی کوسٹ گارڈ کے مطابق 50 کے قریب افراد کا ریسکیو کیا گیا ہے، فرینچ میری ٹائم کے مطابق سمندر میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں ہیلی کاپٹر اور اور بوٹس حصہ لے رہی ہیں۔
Comments are closed.