برطانیہ:طلبہ کو سڑک پر موبائل فون استعمال سے روکنے کی مہم شروع کردی گئی

45

لندن:برطانیہ میں طلبہ کو سڑک پار کرتے وقت موبائل فون کے استعمال سے روکنے کی مہم شروع کردی گئی۔

انشورنس کمپنی سروے کے مطابق برطانیہ میں 12سے 15برس کے 95فیصد بچوں کے پاس موبائل فون ہیں۔سروے کے مطابق 84فیصد نے سڑک پر موبائل فون کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں سیکنڈری اسکول کے طلبا سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون پر اتنے مگن ہوتے ہیں کہ ہر 5میں سے ایک طالب علم گاڑی سے ٹکرایا یا ٹکراتے ٹکراتے بچا۔

Comments are closed.