لندن : برطانوی محکمہ پولیس اور انسداد جرائم کی وزیر ڈیم ڈایانا جونسن کا پرس ویسٹ مڈلینڈز میں برطانوی پولیس افسران سے ملاقات کے دوران چوری ہوگیا۔
سالانہ اجلاس میں لیبر پارٹی کی خاتون وزیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ سماج مخالف روئیے، چوری اور دکانوں میں چوری کی وبا کی لپیٹ میں ہے، کرمنل جسٹس سسٹم زوال کا شکار ہے۔
چوری کے بڑھتے واقعات پر اس تقریر کے دوران ہی برطانوی وزیر کا پرس غائب ہوا جس کا انکشاف انہوں نے اجلاس کے بعد کیا۔
پولیس کے مطابق جس ہوٹل میں اجلاس منعقد تھا وہاں سے ایک 56سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور پرس چوری کی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.