لندن :برمنگھم میں گزشتہ مہینے ہنگامہ آرائی کرنے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں مزید 2 افراد کو چارج کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ حارث غفار کوپرتشدد ہنگامہ آرائی اور 19 سالہ محمد علی کو بھی اسی جرم کے علاوہ نسلی بنیاد پر کرمنل ڈیمیج کے الزام میں چارج کیا گیا ہے۔
ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے مطابق 19 سالہ حارث غفار کو ہفتہ کو برمنگھم کراؤن کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے پولیس کو اس کا ریمانڈ دے دیا۔ 19 سالہ محمد علی کو پیر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق اس سے پہلے ایک 17 سالہ، ایک 19 سالہ لڑکے کو پہلے ہی ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے چارج کیا جاچکا ہے۔ سالٹلے کے علاقے رائٹ روڈ کے رہائشی 46 سالہ شہراز سرور نے اسلحہ رکھنے کے الزام سے انکار کیا، اس لئے اب اس کے خلاف مقدمے کی سماعت 23 ستمبر سے شروع ہوگی۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ہنگامہ آرائی میں ملوث لوگوں کی تلاش کیلئے کام کر رہے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں کسی طرح کی معلومات رکھنے والوں سے رابطے کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed.