سابق ڈپٹی میئر لوٹن سمیرا خورشید کے گھر ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

96

لوٹن: سابق ڈپٹی میئر آف لُوٹن سمیرا خورشید،پٹرولیم انجینئر راجہ شاہد خان اور ڈاکٹر طاہر خان نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے اپنے نئے تعمیر کردہ گھر میں دعائے مغفرت اور دعائے خیر کا اہتمام کیا ۔

تقریب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت لوٹن بھر سے کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء میں سابق میئرز، کونسلرز اور ڈاکٹرز سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔

اس موقع پر پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے قرآن پاک کی تلاوت کی جبکہ مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی نے دعائے مغفرت اور دعائے خیر کرائی ۔

Comments are closed.