لوٹن: ماہ ربیع الآول کی مناسبت سے لوٹن کی مرکزی جامعہ مسجد غوثیہ کے زیر اہتمام آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفیؐ کی ولادت با سعادت کی خوشی میں محفل میلاد پاک کا اہتمام کیا گیا جس میں عاشقان مصطفیؐ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری اسماعیل آصف نے حاصل کی جبکہ ڈاکٹر نثار احمد مارفانی نے انتہائی خوش الحانی سے نعت رسول مقبول ادا کی اور محفل میں سماں باندھ دیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ آپؐ کی سیریت اور قرآن سے دوری کی وجہ سے آج مسلم اُمہ پستی کا شکار ہے اور ہم حقیقی مومن بن کر ہی اس پر غالب آ سکتے ہیں۔
علماء کرام نے انگلش اور اردو دونوں زبانوں میں سیریت النبیؐ کے مختلف پہلوں پر خطاب کرتے ہوئے سامعین کے قلوب اذہان کو قرآن و سنت کی حقیقی فکر و منزل سے منور کیا۔
Comments are closed.