آزاد کشمیر میں سیاسی،نظریاتی اور تحریک آزادی میں پائی جانیوالی بے چینی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

75

لوٹن میں مسلم لیگ ن لوٹن کے کارکنان نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ ن برطانیہ سائوتھ زون کے کارکنان سمیت کشمیری کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر مقررین نے فاروق حیدر کی خدمات کو سراہا، تحریک آزادی اور آزاد کشمیر میں سیاسی، نظریاتی اور انتظامی بحران پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ واحد اسمبلی ہے جو اپوزیشن کے بغیر چل رہی ہے۔

کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فاروق حیدر نے کہا کہ پانچ اگست کے بعدکشمیریوں کی سیاسی اور نظریاتی تقسیم کے مضر اثرات کا سب سے بڑا نقصان تحریک آزادی کشمیر کو ہو رہا ہے آگے بڑھنے کے لیے متحد سنجیدہ کوششیں کرنی ہوں گی، ایک بڑی انٹرنیشنل ایکٹیوٹی کی ضرورت ہے اور اوور سیز کشمیری سب سے بڑی امید کی کرن ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ پارٹی میں گروپ بندی کو ہم گناہ سمجھتے ہیں فاروق حیدر نواز شریف کو ہی اپنا لیڈر مانتے ہیں اور سب مسلم لیگی شاہ غلام قادر کی قیادت میں یک جان ہیں ۔

تقریب میں فاروق حیدر نے اقوام متحدہ کی 13 اگست 1948 کی قرارداد کے تحت کشمیری عوام کو استصواب رائے سے اپنے مستقبل کا تعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments are closed.