لندن :نیٹ ورک ریلوے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کے 19ریلوے اسٹیشنز پر سائبر حملے کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت میں گڑبڑ پیدا ہوئی۔ نیٹ ورک ریل کے مطابق سائبر حملوں کی وجہ سے لندن، یوسٹن، مانچسٹر، پکاڈلی، لیورپول لائم اسٹریٹ، برمنگھم نیو اسٹریٹ، ایڈنبرا ویورلی اور گلاسگو سینٹرل کے اسٹیشنز کے وائی فائی سسٹم متاثر ہوئے۔
اس دوران جو لوگ اسٹیشنز پر وائی فائی پر لاگ کر رہے تھے تو اسکرین پر دکھایا جارہا تھا کہ یورپ میں دہشت گردوں کا حملہ ہوگیا ہے۔ نیٹ ورک ریل کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ وائی فائی ابھی تک ٹھیک نہیں ہوا ہے اور ہم سائبر سیکورٹی کے واقعے سے متاثرہ اسٹیشنز میں صورت حال سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔
متاثرہ اسٹیشنز میں لندن کینن اسٹریٹ، لندن برج، چیرنگ کراس، کلیفم جنکشن، یوسٹن کنگز کراس، لیورپول اسٹریٹ، پیڈنگٹن، وکٹوریہ، واٹرلو، ریڈنگ، گلڈ فورڈ، مانچسٹر پکاڈلی، لیورپول لائم اسٹریٹ، برمنگھم نیو اسٹریٹ، لیڈز، برسٹل ٹیمپل میڈز، ایڈنبرا ویورلے اور گلاسگو سینڑل شامل ہیں۔
نیٹ ورک ریل کا کہنا ہے کہ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ ریل پرووائیڈر کا کہنا ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ صرف ریلوے ہی نہیں، دوسرے ادارے بھی متاثر ہوئے ہیں، یہ سروس ایک تیسری پارٹی کے ذریعے فراہم کی جارہی تھی، جسے تفتیش کی تکمیل تک کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔
تیسری پارٹی ٹیلنٹ نے کہا ہے کہ ہم سیکورٹی کے اس معاملے سے آگاہ ہیں اور ریلوے نیٹ ورک اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تفتیش کررہے ہیں۔
Comments are closed.