لندن، 7اکتوبر کو حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پرسکاٹش فرینڈز آف فلسطین اور غزہ جینو سائیو ایمرجنسی کے افراد نے اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک خاموش مظاہرہ کیا اور غزہ و لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
غزہ میں 11ہزار معصوم بچوںاور 6 ہزار خواتین کی شہادت جب کہ لبنان میں دس لاکھ افراد کے بے گھرکیے جانے پر مقررین نےبرطانوی اور سکاٹش حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اس تباہی سے باز رکھنے کے لیے اس پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
سکاٹش فرینڈز آف فلسطین کے ڈیوڈ مائسلس نے کہا کہ ہمارے سیاسی رہنما امن کے لیے کام کرنے کا دعویٰ نہیں کرسکتے کیونکہ وہ ایک ایسے ملک اسرائیل کو مسلح کرتے ہیں، جس پر بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے ممکنہ نسل کشی کا الزام ہے۔
Comments are closed.