ٹرین کے مسافر اسٹیشن کے قریب واقع اسٹورز میں اربوں پونڈ خرچ کرتے ہیں

37

لندن :ریل سیکٹر کی جانب سے کرائی گئی ایک نئی ریسرچ سے ظاہرہوتاہے کہ ٹرین کے مسافر اسٹیشن کے قریب واقع اسٹورز میں اربوں پونڈ خرچ کرتے ہیں،ریسرچ کے مطابق ریل کے مسافر اسٹیشن کے قریب واقع ہائی اسٹریٹ پر سالانہ23بلین پونڈ اور آزادانہ تجارت کرنے والے دکانداروںپر 9بلین پونڈ سالانہ خرچ کرتے ہیں۔

ریسرچ کے دوران 70فیصد لوگوں نے بتایا کہ ریل اسٹیشن کی قربت کی وجہ سے ان کا کاروبار خوب چلتاہے۔ایک اندازے کے ہر مسافر روانگی سے پہلے اوسطاً7پونڈ کافی پینے ،حجامت کرانے یا کوئی تحفہ خریدنے پر خرچ کردیتاہے۔

اس طرح یہ کہا جا سکتاہے کہ ریل مقامی معیشت میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور پورے ملک میں اسٹیشنز کے قریب واقع چھوٹے بڑے کاروبار خوب چمکتے ہیں ،ٹرین گروپ کی چیف ایگزیکٹو کا کہناہے کہ اگر زیادہ لوگ ٹرینوں سے سفر کرنے لگیں تو مقامی معیشت کو چار چاند لگ جائیں گے۔

یہ تجزیہ 20قصبوں اور20شہروں کے درمیان سفر کرنے والے 3,000سے زیادہ افراد سے بات چیت کے بعد کیا گیا ہے، ریل اور روڈ سے متعلق ایک دوسرے اعدادوشمار کے حکومت نے گزشتہ سال مارچ میں ختم ہونے والے سال کے دوران ریل انڈسٹری کو 21.1 بلین پونڈ فراہم کئے ان میں سے 11.9بلین پونڈ آپریشنل ریلوے کیلئے 6.9پونڈ HS2کو ڈیولپ کرنے اور 2.0بلین پونڈ انفرااسٹرکچر اور توسیعی کاموں پر خرچ کئے گئے۔

Comments are closed.