لوٹن:پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے مطابق لوٹن میں پانچ فروری تک ہونے والے ایک ہفتے کے جائزے میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار میں کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ کمی شہر کی تمام وارڈوں میں پانچ فروری تک ہونے والے "ون ویک بریک ڈاؤن” کے بعد دیکھی گئ ہے۔
رپورٹ میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کنگز وے میں 527 میں 53 کیسز اور مونٹروز ایوینیو (429.8 میں 59 کیسز سے زیادہ ہے، جبکہ وارڈن ہل (83.5) میں 5 اور اسٹاپسلے ساؤتھ اینڈ راؤنڈ گرین (155.3) میں 16 کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح دیگر وارڈوں کے اندر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
تاہم جائزے میں جن ایریاز میں کیسز کی شرح زیادہ ہے ان میں ایشن کمیونٹی زیادہ تعداد میں رہتی ہے جبکہ جن ایریاز میں کمی ہوئی ہے ان میں سفید فارم آبادی زیادہ ہے، اس اعتبار سے اگر دیکھا جائے تو ایشن کمیونٹی کو مذید سختی سے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا –