مسئلہ کشمیر پر بھارت کو پاکستان سے بات کرنی چاہئے، محبوبہ مفتی

0 138

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بھارت کو پاکستان سے بات کرنے پر زور دے دیا، اور کہا کہ وادی میں تشدد کو روکنے کے لیے بات چیت شروع کی جانی چاہیے۔

دوسری جانب سیکیورٹی کے نام پر سرینگر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اضافی فورسز تعینات کردی گئیں، 25 فروری کے بعد مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ بھی متوقع ہے جبکہ وادی میں مودی کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل والے پوسٹرز لگ گئے۔

ہڑتال کی اپیل والے پوسٹرز سری نگر اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے ہیں۔پوسٹرز میں کشمیریوں کی جانب سے نریندر مودی کے دورے کی مکمل مخالفت کی تحریر درج ہے۔

پوسٹرز میں لکھا گیا ہے کہ مودی کے دورے کا مقصد مقبوضہ وادی کے حالات معمول پر آنے کی جھوٹی منظر کشی کرنا ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے سری نگر کی آبادی کو محصور کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور سیکیورٹی کے نام پر کئی علاقوں میں چھا پے اور محاصرے شروع کردیئے ہیں۔

بانڈی پورہ میں بھارتی پولیس نے دو نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.