بنکاک: تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوت چن اوچا نے صحافیوں کے تلخ سوالات سے بچنے کے لیے اُن پر سینی ٹائزر کا اسپرے کردیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوت چن اوچا براہ راست پریس کانفرنس کے دوران اچانک صحافیوں پر سینی ٹائزر کا اسپرے کرنے لگے جس سے صحافی ہکا بکا رہ گئے۔
صحافیوں نے جیسے ہی پرایوت چن اوچا سے کابینہ کے ممکنہ ارکان کی فہرست پر تابڑ توڑ سوالات کئے تو وزیراعظم پریشان ہوگئے اور جواب دینے کے بجائے سینی ٹائڑز کا اسپرے کرکے سوال گول کر گئے۔
بعد ازاں اسی گروپ کے صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھی وزیراعظم گھبراہٹ کا شکار نظر آئےاور بلند آواز میں گفتگو کرتے رہے اور اختتام پر اپنے ہاتھوں کو سینی ٹائزز سے دھوتے ہوئے واپس چلے گئے۔
آرام دہ اور پُرسکون زندگی کے لیے شہرت رکھنے والے وزیراعظم پریوت چن اوچا سابق فوجی چیف ہیں جو میڈیا سے گفتگو میں بعض اوقات مضحکہ خیز انداز رویہ رکھتے ہیں اور صحافیوں پر سخت تنقید بھی کرتے رہتے ہیں۔