مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نےطالب علم جہانگیر احمد وانی کو شہید کردیا گیا

0 153

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں طالب علم جہانگیر احمد وانی کو شہید کردیا گیا، بھارتی فوج نے جہانگیر وانی کو شوپیاں کے گاؤں رکھ راول پورہ میں جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مسلسل تیسرے روز بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہوگیا، جس کے بعد شہداء کی تعداد 2 ہوگئی۔

بھارتی فوج نے مسلسل تیسرے روز شوپیاں کے علاقے راول پورہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔بھارتی فوج کے محاصرے کیخلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیا۔بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلو شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کررکھی ہے۔ بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا اور بڈگام کے علاقوں میں بھی محاصرے شروع کردیئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.