اسلام آباد:کویتی وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح اور پاکستان کا دورہ کرنے والے کویتی وفد نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چند دن پہلے کویتی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نے چند روز قبل کورونا وائرس کی ویکسینیشن کروائی تھی۔
اس حوالے سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جب کورونا میں مبتلا ہوئے اس وقت ان کی مکمل ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی۔