نیوجرسی میں 2 کتوں کےحملے میں تین سالہ پاکستانی نژاد بچہ جاں بحق،والدہ زخمی

0 124

نیوجرسی:امریکی ریاست نیوجرسی میں2 کتوں کےحملےمیں تین سالہ پاکستانی نژاد عزیز احمد جاں بحق اور اسکی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ کتوں کےمالکان پر جانتے بوجھتے مجرمانہ اقدام کا کوئی ثبوت نہیں ملا جبکہ متاثرہ پاکستانی نژاد خاندان اور مقامی کمیونٹی نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

امریکی ریاست نیوجرسی میں یہ واقعہ 16 مارچ کو پیش آیا تھا جب پڑوسیوں کے غیر رجسٹرڈ دو خطرناک نسل کے کتوں نے اپنے گھر کے گارڈن میں کھیلتے 3 سالہ بچے اور اس کی والدہ پر حملہ کیاتھا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کتوں کو گولی ماردی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.