لندن:بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپریل کے اواخر میں کیا جانے والا دورۂ بھارت مختصر کردیا۔
ترجمان بورس جانسن کے مطابق وزیراعظم جانسن کے دورہ بھارت سے متعلق بھارتی حکومت سے رابطے میں ہیں، کورونا وائرس کی صورتحال پر بورس جانسن نے بھارت کا دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کے 26 اپریل کے دورے میں بھارتی حکومت اور تاجروں سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوں گے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا جنوری میں کیا جانے والا دورہ بھی کورونا صورتحال کی وجہ سے ملتوی کیا تھا۔