دبئی میں دنیا کے سب سے اونچے ہوٹل کی تعمیر مکمل،جلد افتتاح کیا جائے گا

0 101

دبئی :دبئی میں دنیا کے سب سے اونچے ہوٹل کا جلد افتتاح کیا جائے گا، دنیا کا یہ سب سے اونچا ہوٹل 82 منزلوں پر مشتمل ہے۔

میڈیا کے مطابق سیئل نام کا یہ ہوٹل دبئی مرینا میں واقع ہے، جس میں 1209 پر تعیش کمرے موجود ہیں، جبکہ ہوٹل سے دبئی مرینہ، پام جمیراح اور خلیج عربی کا خوبصورت نظارہ بھی کیا جاسکے گا۔

سیئل ٹاور کے ڈیزائن کو فن تعمیرکا تجربہ رکھنے ولےانجینئر یحییٰ جان نے بنایا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.