سعودی عرب نے بھی پاکستان سمیت کئی ممالک پر سفری پابندی عائد کر دی

0 500

ریاض:سعودی عرب نے پاکستان، سری لنکا، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا پر سفری پابندیاں عائد کردیں، سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی باشندوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ سعودی اقامہ رکھنےوالوں کو بھی واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔

گاگا نے یورپی یونین ممالک اور سوئٹزر لینڈ پر عارضی سفری پابندیاں لگا دیں۔

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو بھی پاکستان آنے سے عارضی طور پر روک دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سفری پابندیوں والے ممالک سے فلائٹ کو سعودی عرب میں اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.