کورونا کا 1 کیس رپورٹ ہونے پر آسٹریلیا میں 3روز کا لاک ڈائون

0 120

ملبورن:آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں آج سے 3 روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن پرتھ میں ایک کورونا کیس رپورٹ ہونے کے بعد نافذ کیا گیا۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 69 ہزار 105 کیسز اور 2 ہزار 914 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، اس جان لیوا وائرس سے اب تک 3 لاکھ 86 ہزار 623 کُل ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 42 لاکھ 38 ہزار 110 ہو گئی۔

یونان میں آج سےکوروناکےسبب عائد پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں آج سے شاپنگ مالز کھل جائیں گے۔

آسٹریا میں کورونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں میں 19 مئی سے نرمی کا اعلان کیا گیا ہے، پابندیوں میں نرمی کے بعد یہاں ریسٹورنٹس، ہوٹل اور تھیٹر کھل جائیں گے۔

آسٹریا میں گزشتہ 5 ماہ سے کورونا وائرس کے سبب پابندیاں عائد ہیں۔

جاپان نے کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو، اوساکا اور دیگر 2 علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

ترکی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 49 ہزار 438 کیسز اور اس سے 343 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد یہاں کورونا وائرس سے اموات 37 ہزار 672 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 45 لاکھ 50 ہزار 820 ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.