بئی : کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد دبئی انتظامیہ نے سفاری پارک کو کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، آنے والوں کو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی کرنا ہوگا۔
اس حوالے سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دبئی کا سفاری پارک گزشتہ روز پیر 5 اکتوبر سے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، دبئی بلدیہ نے پارک کھولنے سے قبل متعدد تبدیلیاں کی ہیں۔

سفاری پارک سے متعلق ترجمان دبئی بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ یہاں آنے والے افراد مختلف جانور دیکھ کر اپنی زندگی کا ایسا تجربہ کریں گے جسے وہ فراموش نہیں کرسکیں گے۔
دبئی سفاری پارک متحدہ عرب امارات کے اہم قابل دید مقامات میں سے ایک ہے، یہاں تین ہزار جانور موجود ہیں، نایاب پرندے اور جانور بھی بڑی تعداد میں ہیں۔