آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

0 81

ریاض:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ سعودی عرب کی اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے، آرمی چیف کے مقدس سرزمین پہنچے پر سعودی حکام اور پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق 3 روزہ دورے کے دوران آرمی چیف وزیر دفاع، رائل ملٹری کمانڈر سمیت اہم شخصیات سے ملیں گے، دفاعی تعاون خطے کی صورتحال اور اہم بین الاقوامی امور زیر بحث آئیں گے، وزیراعظم عمران خان بھی رواں ہفتے سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.