او آئی سی نے فلسطین پر اسرائیلی بمباری کو ایک روایتی قرارداد منظور کرکے نمٹادیا

0 124

جدہ:ستاون اسلامی ملکوں کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے فلسطین پر اسرائیلی بمباری اور وحشیانہ حملوں کو ایک روایتی قرارداد منظور کرکے نمٹادیا، جبکہ نہ اقتصادی بائیکاٹ کی بات کی گئی نہ کسی اور ایکشن کامطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گيا کہ حالات کی خرابی کا ذمہ دار مکمل طور پر اسرائیل ہے، مسجد اقصی اور القدس الشریف کی حیثيت مسلم امہ کے لیے ریڈ لائن کی سی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملے بند کرے، سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیلی حملے بند کروائے۔

اجلاس میں اسرائیل کے توسیعی منصوبے مسترد کرتے ہوئے نوآبادیاتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائيل صورتحال کو مزید بگاڑنے سے باز رہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی بند کرے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.