بڑھتا ہوا عالمی دبائو،اسرائیل اور حماس کے درمیان جمعہ تک فائر بندی کا امکان

0 148

غزہ:بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کے باعث اسرائیل اور حماس کے درمیان جمعے تک فائر بندی ہونے کا امکان ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جمعے کی صبح تک فائر بندی ہونے کا امکان ہے۔

امریکی و غیر ملکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مصری حکام اور حماس رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں بامعنی پیش رفت دیکھی گئی ہے۔

جبکہ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے نزدیک ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، مصر، قطر اور متعدد یورپی ممالک اسرائیلی وزیراعظم اور حماس رہنماؤں پر حملے روکنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.