سمندر پار پاکستانیوں کی پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن درد سر بن گئی

0 98

لاہور: سمندر پار پاکستانیوں کی پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن درد سر بن گئی جب کہ پاکستان میں 40سال سے کم عمر افراد کو آسٹرو زینیکا ویکسین لگانے پر پابندی ہے۔

سعودی عرب میں ویکسین کے بنا پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی ،70ہزا ر سے زائد پاکستانی مزدور وں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور بیورو آف امیگریشن نے معاملہ این سی او سی کے سامنے اٹھا دیا۔ ساتھ ہی تجاویز بھی پیش کر دیں۔

چائنیز ویکسین کی سعودی عرب میں رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے کئی مسائل ہیں۔پاکستان میں 40سال سے کم عمر افراد کو یو کے ساختہ آسٹرو زینیکا ویکسین نہ لگانیکی ہدایت ہیں، بیوروآف امیگریشن کے مطابق 70ہز ار سے زائد پاکستانی اس وقت سعودی عرب روانگی کے منتظر ہیں لیکن آسٹروزینیکا ویکسین نہ لگنے کے سبب سعودی عرب روانہ ہونے میں انھیں دشواری کا سامنا ہے۔ مطلوبہ ویکسینیشن نہ ہونے اور ویزوں کی مدت ختم ہونے سے ہزاروں پاکستانیوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.