برطانوی پاپ آئیکون کی 4 ڈالر کی پینٹنگ 90ہزار ڈالر میں نیلام

0 139

لندن:حالی ہی میں دریافت ہونے والے مشہور برطانوی پاپ آئیکون ڈیوڈ بووی کی بنائی ہوئی پینٹنگ نیلام کردی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے ایک نیلام گھر میں برطانوی پاپ آئیکون کی ایک پینٹنگ ٹورنٹو میں 90 ہزار ڈالرز (1 کروڑ 41 لاکھ روپے) میں فروخت کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ بووی کی یہ پینٹنگ صرف 4 ڈالر کی تھی جو 90 ہزار ڈالرز میں بک گئی۔

نیلام گھر میں فروخت میں رکھنے سے قبل یہ پینٹنگ کینیڈا کے ایک عطیہ کی جانے والی اشیا کے فروخت کے اسٹور سے صرف 4 ڈالر میں خریدی گئی تھی، یہ پیٹنگ ایک امریکی کولیکٹر نے خریدی ہے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق فروخت کی قیمت نے نیلام گھر کاؤلی ایبٹس کے اس چھوٹی سی پیٹنگ کے 7 سے 10 ہزار ڈالر میں نیلامی کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کیا ہے۔

گلابی رنگ کے پس منظر والی یہ تصویر اصل میں 2001ء میں ایک ویب سائٹ کے ذریعے فروخت کی گئی تھی۔

ٹورنٹو سے 300 کلومیٹر دور اونٹاریو میں ایک عطیات کے اسٹور میں یہ پینٹنگ 2 دہائیوں کے بعد سامنے آئی، ایک گمنام خریدار نے اس کے لیے 4 ڈالر کی ادائیگی کی۔

خیال رہے کہ ڈیوڈ بووی کی موت 59 ویں سالگرہ پر 25 ویں میوزک البم کی ریلیز کے 2 روز بعد کینسر سے ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.