لیوٹن: طنز مزاح سے بھرپور مزاحیہ ڈرامہ ’’بکرا ان ‘‘عید پر ریلیز ہو گا۔
ڈرامے کی کاسٹ میں لیوٹن کے صحافی نثار گلشن، المعروف سٹ کام ( کامیڈین) ایکٹر طالب کیانی، رشید پلالوی، نائلہ آختر، غزالہ بٹ اور حنیف خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
ڈرامہ مشہور ڈائریکٹر اور رائٹر فراز احمد پیش کر ر ہے ہیں، جو دل دل پاکستان کے موجد معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں مرحوم جنید جمشید کے ویڈیو ایڈیٹر بھی راہ چکے ہیں تاہم اس موقع پر ان کا کہنا تھا بکرا ان عید پر ایک بھرپور فیملی انٹرٹینمنٹ ثابت ہو گا۔