آزاد کشمیر انتخابات،کراچی میں بھی 2 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہو گی

0 107

کراچی:آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں کراچی سے 2 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں حلقوں کے لیے شہرِ قائد میں کُل 33 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جموں ون ایل اے 34 کے لیے شہر میں 12 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے جائیں گے، اس حلقے کے کراچی کے ووٹرز کی تعداد 591 ہے۔

دوسرے حلقے آزاد کشمیر وادی ون ایل اے 11 کے لیے 21 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں، اس حلقے میں کراچی کے ووٹرز کی تعداد 3 ہزار 860 ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.