بیجنگ:چین میں شدیدطوفانی بارشوں کے باعث ڈیم تباہ ہو گیا جبکہ دریا ئوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
چین میں بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک کم از کم 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔
کئی روز سے جاری بارش کے باعث زینگ زو شہر کی مرکزی شاہرائیں، ریلوے اسٹیشن اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے زینگ زو میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔