جے کے ایل ایف کا 5 اگست کو انڈین ہائی کمیشن لندن کے سامنے مظاہرہ ،کمیونٹی کو شرکت کی دعوت

0 250

لوٹن:پانچ اگست 2019 کوبھارت سرکار نے جموں کشمیر کی خصوصی آ ئینی حیثیت کو ختم کر کے کشمیر پرغیر آئینی، غیرجمہوری اور غیرقانونی طریقے سے قبضہ جما رکھا ہے۔

مذید یہ کہ ریاستی متنازع قانون پی ایس اے کے تحت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کو جیل میں غیر اخلاقی اور غیر قانونی طور پربند کر رکھا ہے۔ 

اس موقع پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سفارتی شعبہ کے سربراہ ظفر خان نے اپنے ٹویٹر کے ذریعے بھارت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ 5 اگست کو انڈین ہائی کمیشن لندن کے سامنے ایک بھرپور مظاہرہ کرے گا۔

جس میں برطانیہ میں مقیم تمام کشمیریوں کو بالخصوص اور انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی،  صحافیوں اور وکلاء کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.