سفیر افضال محمود کا یو اے ای سے پاکستان میں پھنسے اماراتی ویزا ہولڈرز کی ویزا معیاد میں توسیع کا مطالبہ

0 123

ابو ظہبی :متحدہ عرب امارات میں متعین پاکستان کے سفیر افضال محمود نے یو اے ای حکام سے درخواست کی ہے کہ پاکستان میں پھنسے اماراتی ویزا ہولڈر کے ویزوں کی معیاد میں توسیع کی جائے۔

سفیر پاکستان نے یو اے ای کی وزارت ہیومن ریسورسز اور امارٹائزیشن کے سینئر حکام سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے ایک خلیجی اخبار کے مطابق پاکستانی سفیر نے امارتی حکام سے مدد کی درخواست کی ہے تاکہ امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لایا جاسکے۔

یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فلائٹس کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور ڈیلٹا ویرینٹس کے سامنے آنے کے بعد سے معطل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.