کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 650 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 369 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 721 روپے ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کمی کے بعد سونا 1899 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ بند ہوئی۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 400 اور 326 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 100 جبکہ دس گرام کی قیمت 96 ہزار 91 روپے تک پہنچ گئی تھی۔